مجاز“ کا اصل نام کیا ہے؟ ”
- دھنپت رائے (A)
- اسرارالحق (B)
- رگھوپتی سہائے (C)
- گوری شنکر (D)
- اسرارالحق (B)
مجاز لکھنوی کا اصلی و حقیقی نام ”اسرار الحق“ تھا۔ ”مجاز“ تخلص استعمال کیا کرتے تھے۔مجاز تعلیم کے سلسلے میں لکھنؤ آئے، اور یہ شہر انہیں اس قدر پسند آیا کہ اپنے نام کے ساتھ ”لکھنوی“ لکھنا شروع کر دیا اور پھر ”مجاز لکھنوی“ کے نام سے مشہور ہوئے۔
پروفیسر اسیر عابد نے ”دیوانِ غالب“ کا ترجمہ کس زبان میں کیا؟
- فارسی (A)
- ہندوی (اردو) (B)
- پنجابی (C)
- سنسکرت (D)
- پنجابی (C)
پروفیسر اسیر عابد نے ”دیوان غالب“ کا ”اصلی متن دے نال دیوانِ غالب دا منظوم پنجابی ترجمہ“ کیا۔ مثال درج ذیل ہے:۔
کوئی ویرانی سی ویرانی ہے / دشت کو دیکھ کے گھر یاد آیا (غالب)
اَت اُجاڑا ں جیہیاں اَت اجاڑان نیں / تھلاں بریتے ڈِٹھیاں جُھگا یاد پیا (پروفیسر اسیر عابد)
وَحدت الوجود“ کے فلسفے کو کس مشہور شاعر نے اپنی شاعری میں برتا ہے؟”
- میر تقی میر (A)
- میر حسن (B)
- مرزا غالب (C)
- علامہ اقبال (D)
- مرزا غالب (C)
خواجہ میر درد اور مرزا غالب ”فلسفہء وحدت الوجود“ کے قائل تھے۔ ان دونوں شعراء نے اسے اپنی شاعری میں بھی برتا ہے۔ غالب کے یہاں ”توحیدِ مطلق“ کا عقیدہ بھی ملتا ہے۔
:درست جملے کی نشاندہی کیجیے
- بھوکے مریں گے تو ڈاکہ ہی ڈالیں گے (A)
- بھوکے لوگ مریں گے تو ڈاکہ ہی ڈالیں گے (B)
- بھوکے مریں گے تو ڈاکے ہی ڈالیں گے (C)
- بھوکے مریں گے تو ڈاکا ہی ڈالیں گے (D)
- بھوکے مریں گے تو ڈاکا ہی ڈالیں گے (D)
ڈاکا“ کو عام طور پر ”ڈاکہ“ لکھا جاتا ہے جو کہ اس کا املاء نہیں۔”
اردو کی مشہور لغات ”فرہنگِ آصفیہ“، ”نوراللغات“ اور ”جدید اردو لغت“ کے مطابق درست املاء ”ڈاکا“ ہے۔ لہذا درست جملہ یہ ہو گا:۔
بھوکے مریں گے تو ڈاکا ہی ڈالیں گے
ترکی میں مولانا رومیؒ کے ساتھ کس مشہور شاعر کی علامتی قبر موجود ہے؟
- خواجہ میر درد (A)
- مرزا اسداللہ خان غالب (B)
- علامہ اقبال (C)
- میر تقی میر (D)
- علامہ اقبال (C)
علامہ اقبال مولانا رومی سے بے حد لگاؤ رکھتے تھے، اور ان بزرگ ہستی کا ذکر اپنی شاعری میں بھی کرتے تھے۔ اور علامہ اقبال نے روحانی اعتبار سے مولانا روم کو اپنا مرشد تسلیم کیا۔ جس بنا پر ترکی کے شہر قونیہ میں علامہ اقبال کا علامتی مقبرہ بنایا گیا۔
: کون سا جملہ درست ہے
- بہت نکتہ چینی مت کرو (A)
- ! زیادہ نکتہ چینی نہ کرو (B)
- نکتہ چینی بند کرو (C)
- بہت زیادہ نکتہ چینی مت کرو (D)
- ! زیادہ نکتہ چینی نہ کرو (B)
نکتہ چینی کرنا“ محاورہ ہے اور اس کا مفہوم ہے ”اعتراض کرنا“ یا ”عیب جوئی کرنا“۔ دیئے گئے جملوں میں سے املاء اور رموزواوقاف کے لحاظ سے ”زیادہ نکتہ چینی نہ کرو!“ درست ہے۔”
:پروفیسر سہیل، قیوم ، آفتاب اور سیمی کس ناول کے اہم کردار ہیں
- شہرِ بے پروا (A)
- گڈریا (B)
- پرانا زمانہ (C)
- راجہ گدھ (D)
- راجہ گدھ (D)
پروفیسر سہیل، قیوم، آفتاب اور سیمی ”بانو قدسیہ“ کے ناول ”راجہ گدھ“ کے کردار ہیں۔ ناول کا مرکزی کردار”سیمی شاہ“ اور اس کا کلاس فیلو ”قیوم“ ہیں۔
غبارِ خاطر“ کا تعلق کس صنفِ ادب سے ہے؟”
- مضمون (A)
- انشائیہ (B)
- خطوط (مکاتیب) (C)
- تمثیل (D)
- خطوط (مکاتیب) (C)
غبارِ خاطر“ مولانا ابوالکلام آزاد کے مکاتیب (خطوط )کا مجموعہ ہے۔ یہ مولانا کی سب سے آخری کتاب ہے جو ۱۹۴۲ میں تب لکھی گئی جب وہ زیرِ حراست تھے اورقلعہ ”احمد نگر“ میں قید تھے۔”
-: کون سے ضرب المثل درست ہے
- ایک ایک گیارہ (A)
- ایک ایک دو گیارہ (B)
- ایک اور ایک گیارہ (C)
- ایک ایک دو بارہ (D)
- ایک اور ایک گیارہ (C)
درست محاروہ ”ایک اور ایک گیارہ “ ہے جس کا مطلب ہے اتفاق میں برکت ہے یعنی اگر دو لوگ مل کر کام کرتے ہیں، تو ان کی طاقت اکیلے فرد سے گیارہ گُنا بڑھ جاتی ہے۔
جگن ناتھ آزاد کی تصنیف ”آنکھیں ترستیاں ہیں“کس صنفِ ادب سے تعلق رکھتی ہے؟
- خاکہ نگاری (A)
- کالم نگاری (B)
- آپ بیتی (C)
- رپورتاژ (D)
- خاکہ نگاری (A)
پروفیسر جگن ناتھ آزاد ماہر تعلیم تھے، میانوالی میں پیدا ہوئے۔ انکی کتاب ”آنکھیں ترستیاں ہیں“ کا تعلق ”خاکہ نگاری“ سے ہے۔