قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
بتایئے یہ شعر کس شاعر کا ہے۔
- مولانا الطاف حسین حالی(A)
- مولانا محمد علی جوہر(B)
- علامہ محمد اقبال(C)
- مولانا ظفر علی خاں(D)
- مولانا محمد علی جوہر(B)
غزل کا آخری شعر جس میں شاعر اپنا تخلص استعمال کرتا ہے کہلاتا ہے؟
- مطلع(A)
- ردیف(B)
- قافیہ(C)
- مقطع(D)
- مقطع(D)
راجہ گدھ کس کی تصنیف ہے؟
- بانو قدسیہ(A)
- اشفاق احمد(B)
- جمیلہ ہاشمی(C)
- عبداللہ حسین(D)
- بانو قدسیہ(A)
اردو کے مشہور شاعر جنہیں راولپنڈی سازش کیس میں جیل جانا پڑا۔ 1962 میں انہیں روس کا سب سے بڑا ایوارڈْ لینن پرائز ملا۔ ان کا مجموعہ کلام نسخہ ہایے وفا کے نام سے شائع ہو شکا ہے۔شاعر کا نام ہے؟
- جوش ملیح آبادی(A)
- فیض احمد فیض(B)
- مولانا ابولاثر حفیظ جالندھری(C)
- احسان دانش(D)
- فیض احمد فیض(B)
اردو کے پہلے ڈرامہ نگار کیسے سمجھا جاتا ہے؟
- منشی پریم چند(A)
- آغا حشر کاشمیری(B)
- امانت لکھنوی(C)
- نواب واجد علی شاہ(D)
- امانت لکھنوی(C)
عود ہندی اور اردو معلی کس شاعر کے خطوط پر مشتمل مجموعے ہیں؟
- رجب علی بیگ(A)
- فیض احمد فیض(B)
- مرزا اسداللہ خاں غالب(C)
- مولانا ظفر علی خاں(D)
- مرزا اسداللہ خاں غالب(C)
علامہ اقبال کی مشہور نظمیں شکوہ اور جواب شکوہ ان کی کس کتاب میں ہیں؟
- بانگ درا(A)
- بالِ جبریل(B)
- ضرب کلیم(C)
- ارمغانِ حجاز(D)
- بانگ درا(A)
اردو ترکی زبان کا لفظ ہے۔ بتایئے اردو کے لفظی معنی کیا ہیں؟
- مہذب اور شائستہ(A)
- مختلف زبانوں کا مجموعہ(B)
- ریختہ(C)
- لشکر/فوج(D)
- لشکر/فوج(D)
اردو کا شیکسپیئر کسے کہا جاتا ہے؟
- فیض احمد فیض(A)
- مرزا اسداللہ خاں غالب(B)
- جوش ملیح آبادی(C)
- آغا حشر کاشمیری(D)
- آغا حشر کاشمیری(D)
اردو کے کون سے شاعر عوامی شاعر کہلاتے ہیں؟
- فیض احمد فیض(A)
- میر انیس(B)
- نظیر اکبر آبادی(C)
- اکبر آلہ آبادی(D)
- نظیر اکبر آبادی(C)