اٹھا کر پھینک دو باہر گلی میں
نئی تہذیب کے انڈے ہیں گندے
یہ شعر کس عنوان کے تحت ”بانگ درا“ میں شامل ہے ؟
- ظریفانہ(A)
- وطنیت(B)
- تہذیب مغرب(C)
- شکوه(D)
- تہذیب مغرب(C)
مست رکھّو ذکر و فکرِ صُبحگاہی میں اسے
پختہ تر کر دو مزاجِ خانقاہی میں اسے
یہ شعر علامہ اقبال کے کسی مجموعہ کلام سے ہے؟
- بال جبریل(A)
- بانگ درا(B)
- ارمغان حجاز(C)
- اسرار رموز(D)
- ارمغان حجاز(C)
اقبال کے فارسی کلام ”اسرار خودی“ کا انگریزی میں ترجمہ کس نے کیا؟
- پطرس بخاری(A)
- پروفیسر آرنلڈ(B)
- پروفیسر براؤن(C)
- پروفیسر نکلسن(D)
- پروفیسر نکلسن(D)
:شیشے میں اتارنا“ اردو کا محاورہ ہے، مطلب بتائیے”
- مہمان بنالینا(A)
- بے وقوف بنانا(B)
- دشمن بنالینا(C)
- گرویدہ کر لینا(D)
- گرویدہ کر لینا(D)
منہ رکھنا“ کے معنی کیا ہیں ؟”
- سجدہ کرنا(A)
- لحاظ رکھنا(B)
- تعریف کرنا(C)
- خدمت کرنا(D)
- لحاظ رکھنا(B)
پھوٹ لینا“ کا مطلب کیا ہے؟”
- پھوڑا پھٹ جانا(A)
- پھوڑے کا ٹھیک ہو جانا(B)
- زار و قطار رونا(C)
- کھلکھلا کر ہنسنا(D)
- زار و قطار رونا(C)
“غربت کی بھی ہوتی ہے عجب صبح عجب شام”
اس مصرعے میں ”غربت“ کا کیا مطلب ہے؟
- بے وطن ہونا(A)
- مفلسی(B)
- غربي(C)
- مالی پریشانی(D)
- بے وطن ہونا(A)
“نواب آئے، ہمارے بھاگ آئے”
اس مصرعے میں ”بھاگ“ کا کیا مطلب ہے ؟
- فرار(A)
- تیز رفتار(B)
- خوش قسمتی(C)
- جان بچانا(D)
- خوش قسمتی(C)
زُلف بکھرا کر وہ جب سر بازار چلے
غل مچا، شور اٹھا، مار چلے، مار چلے
داغ دہلوی کے اس شعر میں ”مار“ کا کیا مطلب ہے ؟
- پیٹنا(A)
- سانپ(B)
- بچھو(C)
- زد و کوب کرنا(D)
- سانپ(B)
:ابن انشاء کی وجہ شہرت ہے
- مضمون(A)
- خاکہ(B)
- سفرنامہ(C)
- ناول(D)
- سفرنامہ(C)